پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ملکوال سےتھا

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ملکوال سےتھا

ضلع منڈی بہاوالدین ملکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی تھی، ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے بتایا تھا کہ والد کی حالت نازک ہے، اور ان کا جگر بالکل کام نہیں کررہا، عوام سے درخواست ہے کہ میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

یاد رہے کہ فوک گلوکار شوکت علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا رہے، گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم پھر اکتوبر 2020 میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں دا خل کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں