جرنلسٹ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے نجی چینل کے بیوروآفس میں 23 مارچ کی شاندار تقریب کا انعقاد اور کیک کاٹا گیا

جرنلسٹ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے نجی چینل کے بیوروآفس میں 23 مارچ کی شاندار تقریب کا انعقاد اور کیک کاٹا گیا
 
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا ۔ صائمہ سحر
جہلم (محمد زاہد خورشید) یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی اسی کی یاد میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ضلع جہلم میں بھی جرنلسٹ ویلفئیر سوسائٹی کی صدر صائمہ سحر بیوروچیف روز نیوز اور راجہ طارق محمود کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے صحافی برادری کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اور شعبہ تعلیم سے وابسطہ افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تاجر برادری کی نمائندگی مغل اعظم فیبرکس کے سی ای او حاجی اقبال مغل، سٹی ہاوسنگ سے نور رئیل اسٹیٹ کے سی ای او اورشعبہ تعلیم سے اثریہ سکولز اینڈ جہلم کے ایڈمن بدر خورشید اور شعبہ صحافت سے نجف شہزاد چینل سیون, پرنسپل و صحافی آنر جے نیوز زاہد خورشید,راجہ تنویر کیانی صدائے مسلم, خرم شہزاد دندی نیوز, کالمسٹ طاہر ایوب , احتشام راٹھور آب نیوز, نعمان آر این این نیوز،رانا مقصود, حارث چوہدری, عثمان غنی چیس ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر بٹ، چئیرمین محمد ندیم , غلام مصطفی اور دانش اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر این اے این 24 نیوز سیٹیلائٹ چینل کی بھرپور شرکت رہی اس موقع پر بیوروچیف روز نیوز صائمہ سحر کا کہنا تھا کہ آج ہم 23مارچ 1940ء کا یادگار دن یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کی صورت گری کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا ۔ ہمیں اپنی کامرانیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں