اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال کی زیرنگرانی کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کرواتے ہوئے شام 6 بجے تمام مارکیٹس بند کروادی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال کی زیرنگرانی کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کرواتے ہوئے شام 6 بجے تمام مارکیٹس بند کروادی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے خود بازاروں کا دورہ کیا ۔انکے ہمرہ پولیس اور عملہ بھی تھا۔ تمام بازار بند کروا دئیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔آئندہ خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام رضاکارانہ طور پر تعاون کریں اور تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کرونا جیسی موذی وباء سے خود محفوظ رہ سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

ٰ(جبار علی ساگر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں