12مارچ کا سورج یوسف رضاگیلانی کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا ، چوہدری کامران یوسف گھمن

فرانس (حمید چوہدری سے) 12مارچ کا سورج یوسف رضاگیلانی کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فرانس (یورپ) ، سابق امیدوار قومی اسمبلی صدر پاکستان پیپلزپارٹی بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ‏سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر بننے کے بعد پارلیمنٹ میں پہلا دن ہے ۔ ماضی میں جنرل مشرف نے ان کو جیل میں ڈالااور پھر انہوں نے ہی ان سے وزارت عظمی کا حلف لیا،افتخار چوہدری نےنااہل کیا لیکن آج وہ پھر پارلیمنٹ میں آگئےتاہم انہیں گھر بھیجنے والوں کا اب نام ونشان تک نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں