گجرات/ چوری کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی رضی گینگ گرفتار

گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی رضی گینگ گرفتار کرلیا.

22موٹرسائیکل اور5 چنگ چی رکشہ اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے گجرات سٹی ایریا میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتار یکے کے لئے ڈی ایس پی سٹی حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہSIتوقیر الحسن،SIادریس افضل اور دیگرپولیسملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور موٹر سائیکلچوری کی وارداتیں کرنے والا خطرناک چار رکنی رضی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔  علی رضا عرف رضی ولد طارق محمودقوم آرائیں سکنہ محلہ سلطان پورہ گجرات (سرغنہ)2۔ عبدالرزاق ولد عبدالعزیز قوم موچی سکنہ محلہ چاہ مغلاں کنجاہ 3۔ اسد احمد ولدمختار احمد قوم مصلی سکنہ محلہ پیر کُلا گوندل چوک کنجاہ4۔مرزا زاہد حسین ولد ولد مرزا امانت علی قوم مغل سکنہ محلہ قاسم پورہ  شاملہیں۔ جو گجرات شہر کے علاقہ میں گلیوں،پارکنگ ایریا اور بازار میں کھڑی موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو مخصوص چابی لگا کرچوری کرلیتے تھے،جنہوں نے شہر بھر میں موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی22 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 2موٹرسائیکل،5 چنگ چی رکشہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد ہوئے۔ جبکہ ملزمان کی مزید تفتیشجاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں