سٹی پولیس کی کاروائی،لاکھوں کاسامان آتش بازی،ڈیڑھ کلوسے زائدچرس برآمد

لالہ موسیٰ(محمد کامران سے)سٹی پولیس کی کاروائی،لاکھوں کاسامان آتش بازی،ڈیڑھ کلوسے زائدچرس برآمد،تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ سیدمبارک شاہ کی قیادت میں سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے دینہ چکیاں بازار میں ریڈ کرکے ثناء اللہ ولد ملک یاسین سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدکرلیا،سامان آتش بازی کی مالیت 9لاکھ روپے بتائی جاتی ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ سٹی پولیس نے منشیات فروش غلام سرور سے 1280گرام چرس،علی حسنین سے200گرام چرس،نصیراحمدسے 280گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں