پاک فرانس ایسوسی ایشن کے زیر انتظام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائزر باز رفیق تھے -ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا

فائنل پاک گروپ فرانس سپورٹس (گارج لے گونس ) اور حیدری کلب گارج لے گونس کے درمیان ہوا ۔
فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا جس میں حیدری کلب نے ایک انتہائی سخت مقابلے کے بعد جیت لیا

ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی شہزاد متہ اور بہترین سمیشر راسب رانجھا رہے
بہترین ڈیفینڈرحیدری کلب کے کپتان ارشد خان قرار پائے
آخر میں کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گیئں

سرپرست اعلی پاک گروپ فرانس چوہدری رخسار احمد خاں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے

رنر اپ ٹرافی چوہدری انتظار مہدی نے وصول کی
صدر پاک گروپ فرانس سپورٹس سید اویس حسین شاہ نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارک باد دی




