غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف فرانس سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان میں بھی لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
فرانس،اٹلی ،سپین ،پرتگال ،پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب ڈچ پولیس کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ڈھائی لاکھ افراد نےغزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مارچ کیا جس دوران مظاہرین کی جانب سے حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ترکیے میں ہزاروں لوگ سراپا احتجاج رہے، دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج، فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ
مراکش کے دارالحکومت رباط میں غزہ کے حق میں ریلی نکالی گئی جس دوران اسرائیل سے نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور 24 گھنٹوں کے غزہ میں مزید 77فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں