سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کےلئے درخواست جمع کروا دی ، علیمہ خان کا ایکس پر جاری پیغام

بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ۔


علیمہ خان کا ایکس پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ویزا درخواستیں پاکستان کے ہائی کمیشن لندن میں جمع کروائی گئی ہیں، پاکستانی سفیر نے بتایا وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار ہے ، وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ویزا عمل مکمل کیا جائے گا۔ہائی کمیشن لندن نے معاملے کی پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں