گجرات سرائے عالمگیر سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 4ملزمان گرفتار

گجرات سرائے عالمگیر سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،
4ملزمان گرفتار،20لیٹرشراب اور2عددپسٹل30بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نوازشریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر احمد فراز تارڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں زبیر شبیر سے پسٹل30بور اور توصیف گل سے10لیٹر شراب برآمد کر لی۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی خالد محمود نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم شاہد خلیل سے10لیٹرشراب جبکہ دوسرے ملزم سفیر ایوب سے پسٹل30بوربرآمدکرلی۔ پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں