دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے

دنیا بھر میں آج 21“جون موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد موسیقی کے ذریعے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔
دنیا بھرمیں موسیقی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ،اس دن کومنانے کامقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن، محبت اوربھائی چارے کی زنجیر میں باندھنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے،


دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن ’’ ورلڈ میوزک ڈے اس دن کے منائے جانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے جبکہ ورلڈ میوزک ڈے کے حوالے سے دنیابھر میں شعبہ موسیقی سے وابستہ افراد ،میوزک گروپس ،ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ سنگر ز اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف فکشنز کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں موسیقی کے فروغ اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہیں ۔


ورلڈ میوزک ڈے کا آغاز 3دہائیاں قبل فرانس کے شہر پیرس سےہوا،موسیقی کی روایت برصغیر میں بھی بہت پرانی ہے،کلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل،گیت،فوک اورپلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں