اسلام آباد ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانی کی تذلیل، اوورسیز پاکستانیوں کا سخت ردعمل
اوورسیز پاکستانی اب اکیلے نہیں ہیں، اوورسیز پاکستانی پر تششد کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی اہلکار بدتمیزی نہ کرے۔
گذشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ اے ایس ایف کے ایک اہلکار نے ایک اوورسیز پاکستانی کو اس کے بچوں کے سامنے تھپڑ مارا ،
گذشتہ روزساڑھے سات بجے کے قریب ضیاء نامی اے ایس ایف کے اے ایس آئی نے ایک مسافر جاوید احمد کو تھپڑ مارا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی، اس کے فیملی ارکان کے سامنے جو SV-723 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے۔
ایک باپ جو اپنی اولاد کی طاقت ہوتا ہے، اس کی یوں بے عزتی پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ ایسے واقعات اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد مجروح کرتے ہیں۔
پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ)فرانس ، یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل ، پاکستان بزنس فورم یورپ سمیت اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں اور ذمہ دار اہلکار کو فوری سزا دی جائے، ورنہ ایسے رویے سسٹم کی ساکھ کو تباہ کر دیں گے۔
