بلوچستان سے اسمگل شدہ قیمتی نوادرات فرانسیسی حکام نے پاکستان کے حوالے کردئیے

بلوچستان کا تاریخی ورثہ فرانسیسی کسٹم کے ذریعے واپس پاکستان پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نوادرات فرانسیسی حکام نے پاکستان کے حوالے کردئیےہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے گئے آثار قدیمہ کے نوادرات جنہیں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا، پاکستان کو واپس مل گئے، جو پیرس میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے واپس پاکستان بھجوا دیے۔


فرانسیسی کسٹمز نے 1970 کے یونیسکو کنونشن کے تحت ان قیمتی نوادرات کو پاکستان کے حوالے کیا، یونیسکو کنونشن کے تحت کسی ملک سے غیرقانونی طور پر اسمگل کی گئی قیمتی نوادرات واپس اسی ملک کو بھیجی جاتی ہیں، تاہم اس عمل سے قبل ایک طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوادرات 100 برس سے زائد قدیم ہیں لیکن ایک ماہر نے ان کا جائزہ لیا تھا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ یہ نوادرات 2 یا 3 ہزار قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں شاید بلوچستان میں موجود کھنڈرات سے چرایا گیا تھا۔
تحقیقات ایک سال کے عرصے تک جاری رہیں، اس دوران ہیرس گیلری پر بھی چھاپہ مارا گیا اور تفتیشں کاروں نے 4 ہزار سال قبل مسیح پرانی 445 اشیا ڈھونڈیں جن کی مالیت ایک لاکھ 39 یورو (ایک لاکھ 57 ہزار ڈالر) تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں