اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے کہا ہے کہ غزہ میں تشدد کا سلسلہ روکنا ناگزیر ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز نے عرب لیگ کے 34 ویں سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے جانی نقصان کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں خونریزی کے معاملے پر اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خونریزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ اسپین گزشتہ سال باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرچکا ہے