سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ پینل کی شاندار کامیابی

سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ پینل کی شاندار کامیابی
سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن میں اعتماد کی جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی، جہاں پی ٹی آئی حمایت یافتہ پینل نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔ صدر کے عہدے کے لیے جاوید چوہدری ایڈووکیٹ نے 87 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا، جبکہ ان کے مدمقابل مناظر حسین کھمبی 78 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر واصب حسین ایڈووکیٹ نے 91 ووٹ حاصل کر کے واضح کامیابی سمیٹی، جبکہ سید خرم شہزاد 73 ووٹ لے سکے اور کامیابی حاصل نہ کر پائے۔

انتخابی نتائج کے مطابق کل 165 ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ صدر کے عہدے پر 2 ووٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر 1 ووٹ مسترد قرار پایا۔

نتائج سامنے آنے کے بعد وکلاء برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کامیاب امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ پینل کی فتح کو وکلاء برادری میں مثبت تبدیلی اور نئی امید کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے اس موقع پر وکلاء کے مسائل حل کرنے اور بار کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں