ایرانی سرحد عبور کرنے والے 40افغان شہری ہلاک افغان باشندے غیر قانونی طور پر شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ایرانی میڈیا

افغانستان سے بھاگنے کیلئے افغان شہری اپنی جان داؤ پر لگانے لگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 40 افغان شہری ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔ افغان تارکین وطن صوبہ ہرات کے قریب ایرانی حدود میں جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں نے ایران جانے کیلئے اسلام قلعہ کے برفیلی راستے کا انتخاب کیا، افغان تارکین وطن راستے میں برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے، کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں، ایرانی حکام نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2025 کے اختتام تک ایرانی حکام 18 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں