پیرس میں مراکش کی تاریخی “سبز مارچ” کی گہری یادوں کو تازہ رکھنے اور قومی شعور اجاگر کرنے کے لیے نوجوانوں کی تنظیم القنطرہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقارتقریب

پیرس میں مراکش کی ’سبز مارچ‘ کی یاد میں خصوصی تقریب کا شاندار انعقاد
فرانس میں مراکش کی سفیر سمیرہ سیتائل کی خصوصی شرکت
نوجوانوں کی تنظیم ’القنطرہ‘ کا تاریخی واقعے کو نئی نسل تک منتقل کرنے کا مؤثر اقدام—

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مراکش کی تاریخی “سبز مارچ” کی گہری یادوں کو تازہ رکھنے اور نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنے کے لیے نوجوانوں کی تنظیم القنطرہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور ہمہ جہت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا افتتاح فرانس میں مراکش کی سفیر محترمہ سامرہ سیتائل نے خصوصی خطاب کے ساتھ کیا، جس میں انہوں نے سبز مارچ کی تاریخی اہمیت اور مراکشی یکجہتی کے پیغام پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران متعدد فکری و مکالماتی سیشنز منعقد ہوئے جن کے موضوعات نوجوانوں کی قومی شناخت، دیاسپورا کے کردار اور سبز مارچ کے تاریخی اثرات کے گرد گھومتے رہے۔ اہم نشستوں میں شامل تھے:
سبز مارچ کی یاد کو زندہ رکھنا ، دیاسپورا کے نوجوان بطور سفیر ، سبز مارچ سے شہری مارچ تک: نوجوان اور سیاست“
ان نشستوں میں نوجوانوں کو قومی روایت کے تسلسل، حب الوطنی کے جدید تقاضوں اور عالمی سطح پر مراکشی برادری کی نمائندگی کے بارے میں فکری رہنمائی فراہم کی گئی۔
تقریب میں سماجی، ثقافتی اور میڈیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی،

جن میںہبا الاعیدی، محمد بروعین، ایمن بنجا، موہا سوسی، یاسین ایگونفر سمیت متعدد معروف صحافی اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔ ان معزز مہمانوں نے نوجوانوں کے کردار اور عالمی سطح پر مراکشی شناخت کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں ثقافتی پروگرام نے ماحول کو مزید پُرجوش بنا دیا۔ شرکاء کو سراؤی روایتی موسیقی، نداء الحسن کی دلکش وائلن پرفارمنس اور اختتامی ڈی جے سیٹ سے خوب محظوظ ہونے کا موقع ملا۔

پیرس میں مقیم مراکشی اور مقامی افراد نے مل کر اس تقریب کو ایک یادگار ثقافتی میل جول میں بدل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں