فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورس قرار دینے کی خبر فیک نیوز نکلی۔ خبر چلانے والے ٹی وی چینل نے بھی نوٹیفکیشن جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی نیوز نے خبر چلائی تھی کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر صدر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں۔ اس نوٹیفکیشن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔
خبر چلنے کے کچھ ہی دیر بعد نجی نیوز چینل نے قرار دیا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب صحافی احمد وڑائچ نے ایکس پر اس جعلی نوٹیفکیشن میں تین غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ احمد وڑائچ کے مطابق :
1:عاصم منیر جنرل نہیں فیلڈ مارشل ہیں۔
2: فیلڈ مارشل کے تمغے غلط لکھے ہیں، ہلال جرات کہاں ہے؟
3: وزارت دفاع کے نوٹی فکیشن پر صدر اور وزیراعظم کے دستخط نہیں ہو سکتے۔