ددبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گرنے، پائلٹ کی موت کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں سہ پہر پرواز کے مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔
بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ کئی سٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں پھر بھی ان کے لیے معاہدے کیے جاتے ہیں، آپریشن سندور بھارت کی دفاعی قیادت کے لیے آنکھیں کھول دینے والا ہے۔
دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا، بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ کچھ عرصہ قبل ہی دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی کا پردہ چاک کرچکے ہیں۔
اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا کوئی دفاعی پراجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔
تیجس فائٹر جیٹ کے بارے 5 حقائق یہ ہیں
تیجس واحد نشست والا لڑاکا طیارہ ہے، حالانکہ فضائیہ ایک دو نشستوں والا ٹرینر بھی چلاتی ہے، بھارتی بحریہ جڑواں سیٹوں والی قسم کو بھی چلاتی ہے، ٹیکنالوجی ڈیمنسٹریٹر-1 (ٹی ڈی ون) کی پہلی آزمائشی پرواز 2001 میں ہوئی تھی اور ابتدائی آپریشنل کلیئرنس کنفیگریشن کے سیکنڈ سیریز پروڈکشن تیجس طیارے کی پہلی پرواز 22 مارچ 2016 کو ہوئی تھی۔
تیجس میں زیادہ سے زیادہ 4,000 کلوگرام پے لوڈ کی گنجائش ہے جو ایک پائلٹ، سنگل انجن والے ہوائی جہاز کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ 13300 کلوگرام کے زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن کے ساتھ کام کرتا ہے۔
لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ تیجس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو جارحانہ فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ زمینی کارروائیوں کے لیے قریبی جنگی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔
2016 میں، تیجس کو شامل کرنے والا پہلا آئی اے ایف سکواڈرن نمبر 45 تھا، ‘فلائنگ ڈیگرز’۔ دیسی لڑاکا طیارہ اپنی کلاس کا سب سے چھوٹا اور ہلکا طیارہ ہے۔ اس کے طول و عرض اور جامع ساخت کا وسیع استعمال اسے ہلکا بناتا ہے۔
میک ان انڈیا دفاعی پروجیکٹ کے لیے ایک بڑے فروغ میں بھارت نے اگست میں فضائیہ کے لیے 97 ایل سی اے تیجس مارک 1 اے لڑاکا طیارے خریدنے کے منصوبے کو منظوری دے دی۔