خوشبوؤں کے شہرپیرس میں سجا چاکلیٹ کا عالمی میلہ،پانچ روزہ چاکلیٹ میلہ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت

خوشبوؤں کے شہرپیرس میں سجا چاکلیٹ کا عالمی میلہ،پانچ روزہ چاکلیٹ میلہ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت
چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات و مجسموں کی نمائش
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میٹھے ذائقوں کا سالانہ جشن چاکلیٹ میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
دنیا بھر سے آئے ہوئے چاکلیٹ ساز، پیسٹری شیفس، اور کوکوا پروڈیوسرز اپنی تخلیقات پیش کر رہے ہیں، جن میں نایاب کوکوا بینز سے تیار کردہ چاکلیٹ، منفرد فلیورز، اور فن پاروں جیسے چاکلیٹ مجسمے شامل ہیں۔


اس چاکلیٹ میلے میں بیسیوں ممالک کی سینکڑوں کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے اور اپنے قدیم و جدید طریقوں سے تیار کی گئی چاکلیٹ سے بنائی گئی منفرد ، دلکش اور خوش ذائقہ مصنوعات پیش کیں۔
میلے کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی اوپننگ تقریب میں چاکلیٹ کے ماہر کاریگروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور معروف ڈیزائنرز نے مختلف ممالک کے شیفس کے ساتھ ملکر اپنی خصوصی مہارت اور فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اقسام کے کپڑے اور چاکلیٹ کے امتزاج سے نازک ، خوبصورت اور منفرد ملبوسات تیار کرکے حاضرین کو حیرت زدہ کیا۔

چاکلیٹ میلہ میں چاکلیٹ چکھنے (tasting sessions)، ورکشاپس، اور بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں بھی جاری رہیں ،
منتظمین کے مطابق، اس سال زائرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

یہ میلہ نہ صرف چاکلیٹ کے شوقین افراد بلکہ فوڈ انڈسٹری کے ماہرین کے لیے بھی ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے،
پیرس میں جاری چاکلیٹ کے عالمی میلہ 2025 نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ صرف ایک میٹھا نہیں، بلکہ ایک فن، ثقافت اور جدت کا مظہر بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں