کھاریاں (احسان الحق سے)فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر ڈویژنل شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، ڈویژن کے تمام اضلاع سے کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت۔
اختتامی تقریب میں کمشنر فیصل آباد نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ شطرنج بچوں اور خواتین کی ذہنی نشوونما کے لیے نہایت مفید اور تعمیری کھیل ہے، جسے ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شطرنج کو سرکاری سرپرستی میں اسکولوں، کالجز اور مارکیٹوں تک فروغ دیا جائے گا تاکہ نئی نسل کو مثبت اور فکری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر پنجاب چیس ایسوسی ایشن جناب ڈاکٹر نعیم رؤف کے ویژن کے مطابق ہر سال اس نوعیت کی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے مواقع فراہم ہوں۔








