فرانس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ایفل ٹاور کے مقام پر احتجاجی مظاہرےکا انعقادکیا

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے ایفل ٹاور کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا
اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کتبے ،بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے
فرانس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے عالمی برادری سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے نئی دہلی پر دباؤ ڈالے۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں “نسل کشی” کا نوٹس لے۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے، جب کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا۔

27 اکتوبر جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کا المناک دن ہے، یوم سیاہ کشمیر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور کشمیری عوام کی آزادی کی طویل جدوجہد کی داستان ہے۔ کشمیری عوام بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
مقررین نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود طے کرنے سے طاقت کے زور پر روکا۔ بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے دہائیوں سے قابض فوج کے ظلم و ستم برداشت کیے ہیں جب کہ طاقت کا استعمال کرکے بھی بھارت کشمیریوں کے عزم کو متزلزل کر سکا ہے نہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جذبے کو کچلنے میں کامیاب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں