اٹلی کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ پاکستانیوں سمیت 100سے زائد افراد سوار تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک کشتی میں پاکستانی، اریٹیریا اور سومالیہ کے 85 باشندے سوار تھے۔ حادثے میں دوافراد ہلاک جبکہ 11 کو ریسکیو کرلیا گیا، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری کشتی میں 35 افراد سوار تھے۔
حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 24 تاحال لاپتہ ہیں۔