نیشنل پریس کلب پر حملہ آزادیٔ صحافت اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ (APNA)

پاکستان آل پروفیشنل نیوز پرسن الائنس (APNA) کے صدر میاں غفار احمد سیکرٹری جنرل مزمل سہروردی اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے اسلام آباد پولیس کے نیشنل پریس کلب پر بولے گئے دھاوے اور کلب میں داخل ہوکر ممبران اور صحافیوں پر تشدد اورتوڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں۔ APNA لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ آزادیٔ صحافت اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے مگر اس طرح کے پولیس گردی جیسے واقعات افسوسناک ہیں جو آزادی اظہار رائے کو دبانے کے مترادف ہیں اور ناقابل برداشت ہیں۔ پی APNA لیڈرشپ نےنیشنل پریس کلب کے عہدیداران وممبران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کے احکامات دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکیں۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے سخت پالیسی مرتب کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ APNA لیڈرشپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے اور آئندہ پریس کلب کی حدود کو پار کرنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں