ہیڈ کھوکھرا گجرات کی تاریخ میں دعوت ولیمہ پر دلچسپ انوکھی رسم،مستحق افراد میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم
ہیڈ کھوکھرا گجرات کی تاریخ میں دلچسپ انوکھی رسم نے ریکارڈ قائم کردیا
دعوت ولیمہ کے موقع پر ہیڈ کھوکھرا گجر برادران کی طرف سے 9مستحق افراد کو موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے
چوہدری مہدی خاں مرحوم کے صاحبزادے چوہدری ضمیر مہدی چوہدری افضال مہدی حال مقیم فرانس چوہدری اقبال مہدی حال مقیم سپین چوہدری تنویر مہدی مرحوم چوہدری انتظار مہدی فرانس چوہدری ظہیر مہدی حال مقیم سپین کے فیملی ممبرز دولہے چوہدری ساحل تنویر چوہدری جہانگیر حسین چوہدری شہر یار اقبال چوہدری اویس جہانگیر کی شاندار دعوت ولیمہ و بارات ڈنگہ کھاریاں روڈ میری گولڈ میرج ہال میں انعقاد کیا گیا
جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مزہبی سرکاری ملازمین پنجاب پولیس وکلاء برادران سابق چئیرمین سابق وائس چئیرمین سابق ناظمین سمیت قد آور شخصیات نے شرکت کی نمایاں شخصیات میں MPA سید مدد علی شاہ کے فرزند پیر سید قلب حسین شاہ کلیوال سیداں سید مرتضی حسین شاہ کلیوال سیداں سید زوار حیدر شاہ کلیوال سیداں سابق وفاقی وزیر چوہدری جعفراقبال ڈنگہ ،میاں کامران ادریسMD میری گولڈ چوہدری عاقب جاوید مرالی حال مقیم جرمن ملک حسن ریاض ملک پور حال مقیم سپین نوازش علی ڈنگہ چوہدری مظہر اقبال MNA میاں محمد خاں نورجمال شمالی سمیت شاندار دعوت ولیمہ میں شرکت کی
تقریب کے آخر میں چوہدری ضمیر مہدی چوہدری افضال مہدی چوہدری اقبال مہدی چوہدری ظہیر مہدی چوہدری انتظار مہدی نے تمام آنے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور معززین علاقہ کا پرتپاک والہانہ استقبال کیا ڈھولوں کی تھاپ پھولوں کی پتیاں اور نوٹو کی برسات ساتھ ویلکم کیا اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے اس پروقار دعوت ولیمہ و بارات میں شرکت فرماکر رونق بخشی۔