فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سفیرپاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا۔
سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی طلباء کے خیالات اور خدشات سنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے لیے حکومت پاکستان کے مختلف اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے پاکستان فرانس تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی طلباء اور تعلیمی اداروں کے اہم کردار پر زور دیا اور انہیں دونوں معاشروں کے درمیان ثقافتی پل کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دی۔