فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بیرو ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام،مستعفی ہونے کا اعلان
فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بیرو ایوانِ زیریں (نیشنل اسمبلی) میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکی اور یوں ان کی حکومت محض نو ماہ بعد ختم ہو گئی۔
آج ، 8 ستمبر کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیرِاعظم نے اپنی پالیسی پر تقریر کے بعد اعتماد کا ووٹ مانگا۔ ووٹنگ میں صرف 194 ارکان نے ان کی حمایت کی جبکہ 364 ارکانِ اسمبلی نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔
ضروری اکثریت حاصل نہ کرنے کے باعث فرانسوا بیرو اب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ آئینی تقاضے کے مطابق وہ صدرِ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے ساتھ ان کی کابینہ کے وزراء اور سیکرٹریز بھی اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فرانسوا بیرو منگل کے روز باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ صدرِ کے حوالے کریں گے،
9مہینوں میں یہ دوسرا موقع تھا کہ فرانس کی قومی اسمبلی میں قانون سازوں نے کسی وزیر اعظم کو معزول کیا ہے، جب کہ مائیکل بارنیئر کو دسمبر میں عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرف کیا گیا تھا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون صرف 20 ماہ میں اپنے پانچویں وزیر اعظم کی تلاش میں ہوں گے۔