امریکا سے لے کر زیمبیا تک ہر ملک کو خبردار کرتےہیں، اس ناجائز حکومت کے ساتھ کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے،محمود خان اچکزئی

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سب کو ملک کا آئین ماننا ہوگا، جو بھی آئین کے دائرے سے باہر نکلے گا اسے نہ پاکستان پر حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔تحریک میں جلد بازی نہ کرنے کے لئے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں جلد بازی کے لیے اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں، سب نے مل کر تحریک چلانی ہے۔
انہوں نے کہا ہم امریکہ سے لے کر زیمبیا تک ہر ملک کو خبردار کررہے ہیں اس ناجائز حکومت کے ساتھ کیے گئے کسی معاہدے کو یہ تمام جماعتیں کبھی تسلیم نہیں کریں گی۔ ہم نے ہر ظالم کے مقابلے میں پاکستان کا دفاع کیا ہے کبھی بھی بندوقوں کے زور پر فوج اپنی عوام سے نہیں جیتی ،اس ملک کو اس نہج تک نہ پہنچائیں کہ ہر غریب آپ کے خلاف کھڑا ہو جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں