پاکستان بزنس فورم فرانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سالانہ اجلاس پیرس میں منعقدہوا ،
خواتین کی شمولیت ، یورپ ممالک میں تنظیم سازی اور
ایکسپو 2026ء کے انعقاد کی تفصیلات زیر بحث آئیں۔
ایکسپو 2026 فرانس بلکہ یورپ بھر کے پاکستانیوں کے لئے ایک اہم ترین اور منفرد ایونٹ ہوگا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے کی۔ تلاوت قرآن پاک اور درود شریف کے ساتھ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سیکریٹری لیگل افئیرز چوہدری سلمان اسلم نے پاکستان بزنس فورم فرانس کی سالانہ میٹنگ کے تین نکاتی ایجنڈے کو تفصیل سے بیان کیا، اور فورم کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے آگاہی دی ،
صدر حاجی اسلم چوہدری نے پاکستان بزنس فورم یورپ کی تنظیمات اور نئے عہدیداران کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی ایگزیکٹو باڈی کی تائید کے بعد نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا گیا، حاجی اسلم چوہدری نے گزشتہ سالوں کی کارکردگی کے حوالے سے ارکان اجلاس کو بریفنگ دی ، حاجی اسلم چوہدری نے صدارت کی ذمہ داری اعزازی طور پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر حمزہ تاج کو دے دی۔
چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس فورم میں خواتین کی شمولیت احسن قدم ہے، بہنوں کی آمد ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کی اگلی منزل یورپ ہے، ہم نے یورپ کی میٹنگ کرکے فورم کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ فرانس اسلام آباد کے پروگرام میں مختلف سفارتکاروں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اور بزنس فورم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہؤا ،
پاکستان بزنس فورم کا حصہ بننے سے میری پہچان اور کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بزنس فورم ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس میں نئے لوگوں سے ملاقات، کاروبار میں اضافہ، آپس میں مشاورت، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جب بزنس فورم کی بنیاد رکھی گئی تو بہت سی رکاوٹیں آئیں ، لیکن ہم نے پاکستان کی خاطر اپنا سفر جاری رکھا، یہ سفر فرانس کے بعد اب یورپ کی طرف جاری ہے ، اور یورپ بھر کے محب وطن پاکستانی ہمارا دست و بازو بن کر پاکستان کی معیشت اور بہتر امیج کے لئے کام کریں گے۔
جنرل سیکرٹری یاسر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ
اگلے سال پاکستان بزنس فورم فرانس کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر تین روزہ ایکسپو 2026 کا انعقاد کیا جائے گا ، جو 8، 9، 10 مئی کو ہوگی ، اس ایکسپو میں فرانس ، یورپ ، پاکستان ، عرب امارات اور کئی دیگر ممالک سے کاروباری ادارے شرکت کریں گے ،
پاکستان سے سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز اسٹار اور مختلف چیمبرز کے عہدےداران شرکت کرینگے۔اس ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ چیئرمین یورہ اعلی سردار ظہور اقبال اور ایونٹ کے ہیڈ ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا ہوں گے،
سینئر نائب صدر فرانس ڈاکٹر حمزہ تاج نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم اوورسیز پاکستانی بزنسمینوں کا یہ پہلا پلیٹ فارم ہے جو کہ باقاعدہ طور پر فرانس اور یورپ میں رجسٹرڈ ہے ، اور باقاعدہ ایک لائحہ عمل کے تحت اس پر کام ہورہا ہے ، نوجوان پاکستان بزنسمینوں سے ہماری ملاقاتیں جاری ہیں ، اور اس حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہورہی ہے ، ایکسپو 2026 فرانس بلکہ شاء اللہ یورپ بھر کے پاکستانیوں کے لئے ایک اہم ترین اور منفرد ایونٹ ہوگا ،
چیف کوآرڈینیٹر فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب تک یورپ کے نو ممالک میں پاکستان بزنس فورم کے کو آرڈی نیٹرز، صدر اور جنرل سیکرٹری بنائے جاچکے ہیں جو بہت جلد اپنے اپنے ممالک میں تنظیم مکمل کریں گے، بزنس فورم غیر سیاسی فورم ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو تعاون مہیا کرنا اور یورپ بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن امیج اجاگر کرنا ہے۔ فورم میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔
فورم میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی شمولیت سے آپس میں اتحاد اور بھائی چارہ میں اضافہ ہؤا ہے۔
پاکستان بزنس فورم یورپ کے سرپرست اعلی و اجلاس کے میزبان ابراہیم ڈار نے اپنے خطاب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اور بالخصوص خواتین کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا، پاکستان بزنس فورم کے چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان چار سالوں میں بزنس فورم نے فرانس ، پاکستان کے درمیان بزنس اور تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی ہے ، اب یورب بھر کے پاکستان بزنسمینوں کو ایک لڑی میں پرویا جارہا ہے ، جس سے آپس کے رابطے ، تعلقات اور بزنس میں اضافہ ہوگا –