سیکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی
وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا
حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک لفظ کی بجائے قابل قدر لفظ شہید یا شہداء استعمال کیا جائے۔
وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز اور سوشل میڈیا میں ہلاک لفظ استعمال کیا جاتا ہے، شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنا غیر قانونی ہے، قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے لئے قابل قدر الفاظ استعمال کرنا چاہیے۔