اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی۔پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ اقدام کامقصد اوورسیز کے لئے ڈیجیٹل رسائی کوآسان بناناہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی ہےاوورسیز کو پاکستان آنے پر 120 دن کے لیے ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں