گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،3ملزمان گرفتار،1110گرام چرس اورپسٹل30برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نوازشریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیروقاص الرحمٰن گجر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان گرفتارکر لیے۔گرفتار ملزمان میں تنویر احمد سے570گرام چرس،دوسرے ملزم آصف جاوید سے540گرام چرس،جبکہ تیسرے ملزم بابر حسین سے پسٹل30بوربرآمدکر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔