ایران اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کاروباری عمل روک دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان واپس آگیا اور منگل کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 5,900 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔