ستمبر 2025 سے اوورسیز پاکستانی پانچ سال پرانی گاڑی پاکستان لانے کی اجازت ہوگی

ستمبر 2025 سے اوورسیز پاکستانی پانچ سال پرانی گاڑی پاکستان لاسکیں گے، ان گاڑیوں پر چالیس فیصد اضافی ڈیوٹی عائد ہوگی مگر بیگیج سکیم کے تحت لائی جانے والی گاڑیوں پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی۔ وزارت تجارت حکام نے قائمہ کمیٹی کو گاڑیوں کی سکیم سے متعلق بریف بھی کیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہوا۔


اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بیگیج سکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے سات سو دن کی اوورسیز رہائش ضروری ہوگی۔
2027 کے بعد سات سال پرانی گاڑی کی درآمد بھی ممکن ہوگی اور اضافی ڈیوٹی بتدریج ختم ہوکر صرف نارمل ڈیوٹی رہ جائے گی۔
سینیٹ خزانہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی ترامیم مسترد کردی۔ پبلک فائنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر غور ہوا، کمیٹی نے مجوزہ ترامیم مسترد کردیں۔ وزارت خزانہ سے کہا کہ نئی ترامیم تحریری صورت میں ڈرافٹ کرکے پیش کی جائیں۔


سینیٹر انوشے رحمان نے آڈٹ کے دائرہ اختیار ، سرپلس منافع اور آئیڈیل کیش پر سوالاٹ اٹھائے۔ انہوں نے کمپنیز کو پی ایف ایم اے میں شامل کر نے اور آڈیٹرز جنرل کو ہر ادارے کا آڈٹ کرنے کا مکمل اختیار دینے کا مطالبہ کیا جس پر وزارت خزانہ نے اتفاق کیا۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ تمام ادارے اپنی رقوم قومی خزانہ میں جمع کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں