اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ،پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر مریلینا ارملن نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا

اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ، پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی بحریہ کاجہاز 3 روزہ خیر سگالی دورےپرکراچی پہنچا ہے۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے .دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی .

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کےلیے کوشاں ہے۔

رواں سال اکتوبر میں اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیوور (CAVOUR) اور فریگیٹ آئی ٹی ایس الپینو (ALPINO) نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔
گزشتہ ماہ میں مسلسل تیسرے اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔
پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیرپا بحری تعاون کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں