گجرات پولیس سرکل سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ،5ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی 01کلوسے زاہد ہیروئن،چرس،شراب پسٹل30بور اوررائفل12بوربرآمد۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نوازشریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیراحمدفراز تارڑنےCCD ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم غزن حسین کو گرفتار کرکے1080گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
بولانی خالد محمودنےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان کوگرفتارکرکے ملزم عمران سےرائفل12بوراور ملزم طارق سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرسجاد اعظم بھٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکےمحمد شفیق سے540گرام چرس اور ملزم عبدالمتین سے08لیٹرشراب برامد کرلی۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔