نہر اپرجہلم میں نہاتے ہوئے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،13ملزمان گرفتار

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی نہرمیں نہاتے ہوئے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،13ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر سجاد اعظم بھٹی نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ حکومت پنجاب کی طرف سے نہروں میں نہانےپرعائد پابندی کی خلاف ورزی پر13ملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتار ملزمان میں حفیظ،توصیف،عبداللہ،یسین،علیحیدر،حسن علی،عبداللہ،سمیع اللہ،عمران،نوید،حکمت،اویس اور احسن علی شامل ہیں۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے نہروں میں نہانے پرپابندی ہے۔لہذا شہری نہروں میں نہانے سے اجتناب کریں۔تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں