ناروے میں درجنوں خواتین کا ریپ کرنے والے ڈاکٹر کو 21 سال قید کی سزا

ناروے کی ایک عدالت نے درجنوں خواتین کے ریپ اور جنسی تشدد کے جرم میں ایک ڈاکٹر کو 21 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کیس نے سکینڈینیویا کے اس ملک کو ہِلا کر رکھ دیا۔
سابق جنرل فزیشن ارن بائی ریپ اور جنسی تشدد کے 70 الزامات پر مجرم قرار پائے۔


ناروے کے میڈیا کے مطابق وہ بطور ڈاکٹر اپنے عہدے کے ناجائز استعمال سے متعلق 82 الزامات میں بھی قصوروار ٹھہرائے گئے۔
ان پر قریب تمام الزامات طبی معائنے سے جڑے تھے۔ بائی فروسٹا نامی چھوٹے شہر میں بطور فزیشن کام کرتے تھے جہاں وہ مریضوں کا طبی معائنہ کرتے تھے۔ یہ محض تین ہزار کی
آبادی والا چھوٹا علاقہ ہے۔


بائی پر میڈیکل پریکٹس کی بھی پابندی لگائی گئی اور انھیں
متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں