پاکستان کی صف اول کی خاتون کوہ پیماؤں میں سے ایک نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کر لی
انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔ پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں ۔
نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔ ان کی نظریں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے پر مرکوز ہیں۔
اس حوالے سے نائلہ کیانی نے کہا کہ کنچن جونگا سر کرنا میرا ذاتی کارنامہ نہیں، یہ تمام پاکستانی خواتین کےلیے ایک پیغام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔