میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز (Valeria Marquez) کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل

میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو دوران سٹریمنگ گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس کی جالیسکو ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کردی۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق تئیس سالہ میکسیکن بیوٹی کوئین ولیریا مارکیوز کو گزشتہ رات ٹک ٹاک لائیو کے دوران گولیاں مار دی گئیں، ولیریا میکسیکو کے شہر زپوپان میں اپنا بیوٹی پارلر چلاتی تھیں جہاں سے سٹریمنگ کے دوران ہی ایک مشتبہ شخص نے گھس کر انہیں قتل کر ڈالا۔

لائیو سٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص ٹک ٹاکر کا قتل کرنے کے بعد اُن کا فون اٹھا کر لائیو اسٹریمنگ بند کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں