پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی یکجہتی میں پاکستان تحریک انصاف کا کردار بڑا مثبت رہا ہے، رانا ثناءاللہ

پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی یکجہتی میں پی ٹی آئی کا کردار بڑا مثبت رہا ہے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کا کردار بڑا مثبت رہا ہے، انہوں نے قومی یکجہتی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے دشمن کو بات کرنے کا موقع ملے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران تحریک انصاف کے کردار کے حوالے سے تعریف کی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا کردار بڑا مثبت رہا ہے، انہوں نے قومی یکجہتی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے دشمن کو بات کرنے کا موقع ملے۔
ایک اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا۔
بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا، بھارت نے جھوٹ اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رات بھارت نے میزائل حملہ کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا، بھارت کو سمجھ ہونی چاہیے کہ اگر وہ یہی روش رکھے گا تو ہماری طرف سے بھی جواب دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے، ہم نے پہلگام واقعے پر ہر قسم کی انکوائری میں تعاون کی پیش کش کی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مودی گجرات کے قصائی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں