برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا

برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اظہار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی کرانے میں مددکیلئے تیار ہیں، ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم پاکستان اوربھارت کے دوست، شراکت دار ہیں۔برطانوی وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اوربھارت کی سپورٹ کے لئے تیار ہیں، علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لئے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں۔


دوسری جانب روس نے بھی پاکستان بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکامطالبہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان بڑھتے فوجی تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت تحمل کامظاہرہ کریں۔
ادھر جاپان نے بھی پاکستان اور بھارت پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پرزور دیا ہے، جاپانی چیف کیبنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت سے صورتحال کو مستحکم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں