38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ کا اتوار کے روز انڈیا میں انتقال ہوگیا ہے۔
انڈین اخبار اہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست میزورام رہائش پذیر دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ سمجھے جانے والے زیونا چنا کا انتقال ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض کی وجہ سے ہوا۔
وزیر اعلی نے مزید لکھا کہ ’ اس خاندان کی وجہ سے میزورام اور ان کا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے تھے۔‘
رپورٹس کے مطابق زیونا چنا کا انتقال اتوار کو مقامی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر ریاستی دارالحکومت ایزاول کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔
خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہ رہے ہیں۔
